اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی حزب اللہ کے شہید جہاد مغنیہ کی ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا میں مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے، یہ تصویر دو برس قبل تہران میں منعقدہ ’’بیداری جوانان کانفرنس‘‘ میں لی گئی تھی کہ جب علامہ اعجاز بہشتی نے شہید جہاد مغنیہ سے ملاقات کی تھی۔ شہید جہاد مغنیہ کی شہادت پر علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مغرب زدہ معاشرے میں زندگی بسر کرنے والے نوجوانان اسلام کیلئے شہید جہاد مغنیہ کی سیرت مشعل راہ ہے۔ واضح رہے کہ شہید جہاد مغنیہ حزب اللہ کے شہید کمانڈر عماد مغنیہ کی فرزند تھے، شہید جہاد مغنیہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنا بیٹا قرار دیا۔ یقیناً آج شہید جہاد مغنیہ نے اپنے روحانی باپ کے دل کو شاد کیا ہے اور اسرائیل کے خلاف جاری اس جہاد میں اپنے خون سے مزید حرارت پیدا کی ہے۔

جولان کے علاقے میں اسرائیلی بمباری اور جہاد مغنیہ سمیت متعدد مجاہدین کی شہادت جبہہ مقاومت پر وار ہے، علامہ شفقت شیرازی
ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحت مسلمین پاکستان نے شام کے سرحدی علاقےجولان پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کمانڈر جہاد عماد مغنیہ ، ایرانی انقلابی گارڈز کے کمانڈر سردار لحدادی سمیت حزب اللہ کے پانچ مجاہدین کی شہادت پر اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ دارصل جبۃ المقاومہ کو کمزور کرنے کی اسرائیلی سازش ہے۔ اور اس کاروائی سے شامی دہشتگردوں (داعش، النصرہ) اور اسرائیل کے گہرے تعلقات ظاہر ہوتے ہیں اور یہ کاروائی ان دہشت گردوں کو طاقت مہیا کرنے کے کی گئی ہے کیونکہ وہ شام کے اندر شکست کھا چکے ہیں اور انہیں اب بھاگنے کے لئے کوئی راہ فرار نہیں مل رہا ۔ علاوہ ازیں یہ صیہونی فضائی حملے کا مقصد حزب اللہ اور سعد الحریری کی پارٹی (مستقبل ) کے مابین ہونے والے مزاکرات کو ختم کرنے کے لئے ہیں ۔ جو کہ حزب اللہ کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے مکمل ہونے کو تھے۔ لہذا سعودی اور صیہونی پروپیگنڈہ مشینری حزب اللہ کے لئے خانہ جنگی کا منصوبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عالمی امن و عامہ کے اداروں کا خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ جب کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل شامی سرحدوں کے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اور آئے روز صیہونی حملوں میں جبۃ المقاومہ کے مجاہدین کو شہید کیا جا رہا ہے۔
.......
/169